LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

لاہورکےاسپتال میں دوران آپریشن ویڈیوبنانے پرایم ایس ،ایچ او ڈی  سمیت 7 ڈاکٹرز معطل

Web Desk

28 March 2026

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا معاملہ ،حکومت پنجاب نے فرائض میں سنگین غفلت پر ایم ایس  ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین کو معطل کر دیا جبکہ پانچ پی جی آرز  ڈاکٹرز اور دو چارج نرسز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ولنگڈن اسپتال کی نرسز  اقرا زاہد،  فوزیہ رشید اورباورچی حسیب الروف  کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے بعد فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ایک ڈبلیو ایم او ڈاکٹر اقرا حفیظ کی خدمات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو واپس کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق   کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،لیڈی ولنگڈن اسپتال میں غفلت سامنے آنے پر فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔