LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

لیبیا کشتی حادثہ کیس، ملزم محمد طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Web Desk

25 July 2026

لاہور ہائیکورٹ نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم محمد طاہر کی بعد از گرفتاری ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ جسٹس امجد رفیق کی جانب سے جاری کردہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے بین الاقوامی نوعیت کے جرائم میں صرف بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی، محض شبہ یا قیاس آرائی جرم کا ثبوت نہیں بن سکتے۔ عدالت نے ایف آئی اے (FIA) کی ناقص تفتیش پر نکتہ چینی کرتے ہوئے قرار دیا کہ بین الاقوامی تعاون، واٹس ایپ چیٹس، کال ریکارڈز اور ڈیجیٹل شواہد کے بغیر کیسز نہیں چلائے جا سکتے۔ فیصلے میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر قوانین، جدید تفتیش اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔