LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے، اس پر گفتگو سے آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے:ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

Web Desk

17 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے اور اس پر گفتگو کرنے پر آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم اعترافِ جرم کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں، تاہم وہ یہ بتائیں کہ اگر پورے ملک میں نئے صوبے بنے ہیں تو خون ریزی صرف کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ہی کیوں ہوگی؟ ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے، لہٰذا بلاول بھٹو زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔ ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں ان کی بے چینی کا اندازہ ہے لیکن اب سندھ کے شہری علاقوں کو مزید لوٹ کا مال نہیں بننے دیا جائے گا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری قوم کو اس بات سے بھی آگاہ کریں کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دے رہے تھے۔