LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

بھارت کی اسرائیل نوازی ،فلسطین کے حق میں اسٹیکرز لگانے والے برطانوی سیاح ملک بدر

Web Desk

4 February 2026

 

جمہوریت کےنام نہاد دعوےدار بھارت کی اسرائیل نوازپالیسی اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ  پھر بے نقاب ہوگیا۔ فسلطینیوں کے حق میں احتجاجی اسٹیکرز اورپوسٹرز لگانےوالے برطانوی سیاحوں کو ملک بدرکردیاگیا

میڈیارپورٹس کے مطابق 21 جنوری کو بھارت پہنچنے والا برطانوی سیاح جوڑا جہاں جہاں گیا، وہاں فلسطین پر اسرائیلی مظالم اجاگر کرتا گیا۔برطانوی سیحون لیوس گیبریل ڈی اور انیوشی ایما کرسٹین نے ریاست راجستھان کے تاریخی شہر پُشکر میں اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگائے۔

ان اسٹیکرز پر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ اور ’’بائیکاٹ اسرائیل‘‘ تحریر تھا۔ کچھ پر فلسطینی پرچم بھی بنے تھے۔ بعض اسٹیکرز میں اسرائیلی پرچم اور نازی نشان بھی بنے ہوئے تھے۔اطلاع ملنے پرراجستھان پولیس نے انہیں تنبیہ کی کہ سیاحتی ویزا پر سیاسی اظہار یا سرگرمی کی اجازت نہیں۔ برطانوی سیاحوں کی جانب سے معذرت کے باوجودریاستی کرمنل انویسٹی نے نہ صرف ان کے ویزے منسوخ کردیئے بلکہ  بھارت چھوڑدوکا نوٹس دے کرفوری طورپرملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔