شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر جاری
Web Desk
27 March 2026
تہران: ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے ملک کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی آخری اور رقت آمیز تصویر جاری کر دی ہے۔ یہ تصویر ایک سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے لی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی شہادت سے قبل انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے طویل عرصہ تک سربراہ رہنے والے آیت اللہ خامنہ ای رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت نے نہ صرف ایران بلکہ پورے عالمِ اسلام میں ایک سوگوار لہر دوڑا دی تھی۔ اس تصویر کے جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ اور عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب ان کے صاحبزادے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایک انتہائی مشکل دور میں ملک کی قیادت کر رہے ہیں جہاں ایران کو بیرونی جارحیت اور علاقائی کشیدگی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026