لکی مروت میں انسدادِ پولیو کی تیاریاں مکمل، ایک لاکھ 71 ہزار 627 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
Web Desk
31 October 2026
ضلع لکی مروت میں انسدادِ پولیو کی چار روزہ قومی مہم کا آغاز کل مورخہ 2 نومبر سے ہو گا، جو کہ 5 نومبر 2026 تک پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
اس خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر کی کل 40 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 71 ہزار 627 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے مطابق اس اہم قومی مہم کے انعقاد اور کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، جبکہ مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے ایک ہزار بیس (1020) تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر فرائض انجام دیں گی۔
مہم کے دوران بچوں تک مکمل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں کل 929 موبائل ٹیمیں، 52 فکسڈ ٹیمیں اور 39 ٹرانزٹ ٹیمیں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، جبکہ فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں مقررہ طبی مراکز اور آمدورفت کے اہم مقامات پر بچوں کو قطرے پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ اس کے علاوہ پولیو مہم کی مؤثر نگرانی، مانیٹرنگ اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 46 یونین کونسل چیئرپرسنز اور 261 ایریا انچارجز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مہم کے تمام انتظامات مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026