LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا: بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

Web Desk

30 March 2026

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق، صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ان حادثات میں مزید 47 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بارشوں کا سب سے زیادہ اثر بنوں اور شمالی وزیرستان میں دیکھا گیا جہاں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ سوات، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ اور جنوبی وزیرستان میں بھی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے اضلاع سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاولپور میں بھی بادل خوب برسے جس سے موسم سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔