خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، 16 افراد جاں بحق، 40 زخمی
Web Desk
30 March 2026
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے، بنوں میں دو دن میں 8 افراد ہلاک جبکہ کوہاٹ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے ہلاک ہوئے۔ بٹ گرام میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوئی۔
ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔ دریائے سوات میں طغیانی کے پیش نظر مینگورہ کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور آزادکشمیر میں بھی تیز بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ بلوچستان میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش جاری ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہیں اور بلوچستان و خیبرپختونخوا کا زمینی رابطہ متاثر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026