سہیل آفریدی کی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا
Web Desk
27 March 2026
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں گڈ گورننس کے قیام اور سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ‘رائٹ ٹو سروسز کمیشن’ (RTS) کے تحت پبلک فیڈ بیک فیچر متعارف کرانے کی خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خدمات کی فراہمی میں حائل انتظامی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور کمیشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر اب سنگین جرم تصور کی جائے گی۔ انہوں نے رائٹ ٹو سروسز اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمشنز کو مزید فعال بنانے اور ان کا متعلقہ محکموں کے ساتھ ادارہ جاتی انضمام (Integration) کرنے کے احکامات بھی دیے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ‘دستک’ پلیٹ فارم اور موبائل ایپلیکیشن کے علاوہ ای میل، واٹس ایپ اور فون کال کے ذریعے بھی شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمیشن کے تحت فی الحال 14 محکموں کی 80 خدمات نوٹیفائیڈ ہیں، جبکہ مزید 15 محکموں کی 89 خدمات کو بھی جلد شامل کیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 میں شکایات کے ازالے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عوامی رسائی (Public Outreach) 69 ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ان کے حقوق سے باخبر رکھنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026