بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
Web Desk
4 April 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، اس بار بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں پاکستان سرخرو ہو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے موڈ میں ہے، وہ اپنے شہری یا قید میں موجود پاکستانی کی لاشیں پھینک کر ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے زک پہنچائی تھی، اس کی جو ذلت ہوئی اس پر پوری دنیا اور اس کے عوام اسے جوتے مار رہہے ہیں۔ اس بار بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ ایران مذاکرات کا عمل ایک مرحلےسے گزر رہا ہے، اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستان مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ کامیابی دے، خطے میں امن قائم ہو، تمام بردار ممالک کے اختلافات ختم ہوں۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026