LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

جماعت اسلامی کی آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کی پیشکش

Web Desk

14 June 2026

جماعت اسلامی پاکستان نے آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے ذریعے حکومتی رٹ قائم کرنا کسی بھی صورت مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد حکومت اور آزاد کشمیر کی قیادت سے رابطہ کریں گے تاکہ بات چیت کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے، جبکہ چند عناصر نے کروڑوں عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو حالات کو سمجھتے ہوئے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام متعلقہ قیادت سے رابطے میں ہے اور عوام کے مفاد میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ محض اعداد و شمار کی رد و بدل کا کھیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کو آمدنی کا بڑا ذریعہ بنا دیا گیا ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے عدلیہ اور دیگر اداروں کی مراعات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو قربانی دینا ہوگی۔ ان کے مطابق ملک کے دفاع کے لیے جو اخراجات ضروری ہیں عوام اس پر تیار ہیں، تاہم غیر ضروری مراعات ختم ہونی چاہئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی حقیقی اختلاف نہیں بلکہ یہ صرف سیاسی مفادات کے لیے ایک “نورا کشتی” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سخت معاشی دباؤ کا شکار ہے اور ملک پر بھاری قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔