کراچی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ،3زخمی
Web Desk
2 April 2026
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔کراچی میں صدر، گارڈن، لیاقت آباد، طارق روڈ، نرسری، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، ، ملیر ، گلشن معمار، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اس کےعلاوہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں اور سرجانی سیکٹر سیون اےکے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین
17 July 2026
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026