LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

ہمیں بچت کا سبق دیا جاتا ہے مریم نواز کے لئے گیارہ ارب روپے کا جہاز خرید لیا جاتا ہے,جنید اکبر خان

Web Desk

7 April 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن جنید اکبر خان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور شاہ خرچیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک میں 28 دن کا پیٹرول پرانے نرخوں پر موجود تھا تو عوام پر نئے ریٹس کا بوجھ کیوں لادا گیا؟ جنید اکبر خان نے حکمرانوں کے طرزِ زندگی پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک طرف عوام کو بچت کا سبق دیا جا رہا ہے اور دوسری طرف وزیراعظم کی تیراکی کے لیے تالاب بجلی سے گرم کیا جاتا ہے، جبکہ مریم نواز کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں “ووٹ دینے والے نہیں بلکہ گننے والے اہم ہیں” اور انہی لوگوں نے ملک پر یہ “گند” مسلط کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات دنیا کے مقابلے میں مہنگی ترین ہو چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوامی خدمت کے بجائے صرف پیسہ بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔