LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور

پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 28روزکے دوران 5واں اضافہ،ایئرلائنز کے کرایےآسمان پر

Web Desk

28 March 2026

ملک میں 28روزکے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کردیاگیا۔کمرشل طیاروں کےلیے جیٹ فیول کی قیمت 5روپے فی لٹراضافے کے بعد 476روپے 97پیسے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں 288 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے۔ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لٹر تھی

جیٹ فیول مہنگاہوتے ہی ایئرلائنز کے کرایے بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔کراچی سے لاہور اسلام آباد کے یکطرفہ کرائے میں 10 ہزار تک اضافہ ہوا ہے ،  یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔

بین الاقوامی ٹکٹس بھی مزید مہنگے ہو گئے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 20 ہزار روپے تک مزید اضافہ ہواہے۔ دبئی ،دوحہ  اورسعودی عرب کیلیے اکنامی کلاس کا کرایہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

پاکستان سے پیرس،  ٹورنٹواور مانچسٹر کی پروازوں کے کرائے بھی  بھی بڑھ گئے۔ اکنامی کلاس کا کرایہ ساڑھے سات لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔