جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ائیرلائن ٹکٹس مزید مہنگے
Web Desk
26 March 2026
عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور علاقائی کشیدگی کے باعث پاکستان میں فضائی سفر کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے سے بڑھ کر 472 روپے فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 150 فیصد اضافہ دیکھا جا چکا ہے۔
ائیر لائنز نے اگرچہ اپنے بنیادی کرایوں (Base Fares) میں تبدیلی نہیں کی، تاہم ایندھن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاری ‘فیول سرچارج’ نافذ کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن (PIA) نے مقامی پروازوں پر 10 ڈالر جبکہ بین الاقوامی روٹس پر کینیڈا کے لیے 100 ڈالر، برطانیہ کے لیے 75 ڈالر اور خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب کے لیے 50 ڈالر تک اضافی چارج لاگو کر دیا ہے۔
نجی ائیر لائنز نے بھی اپنے روٹس کے حساب سے 15 سے 150 ڈالر تک کے اضافی سرچارجز کا بوجھ مسافروں پر ڈال دیا ہے۔ ہوا بازی کے ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازوں کے طویل راستوں اور مہنگے ایندھن کے دوہرے دباؤ نے کرایوں میں اس اضافے کو ناگزیر بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
حکومت نے پیٹرول پر عائد لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا، شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
11 July 2026