LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

الجزیرہ ایئرلائن کا کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان، شیڈول جاری

Web Desk

4 April 2026

کویت کی نجی فضائی کمپنی الجزیرہ ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کویت سے پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن حکام کے مطابق، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں کویت سے براستہ دمام آپریٹ کی جائیں گی، جس سے مسافروں کو کویت اور دمام کے مابین آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

پروازوں کا شیڈول:

  • سیالکوٹ آپریشن: سیالکوٹ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔ سیالکوٹ کے لیے پروازیں ہر بدھ اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی، جبکہ کویت کے لیے واپسی کی پروازیں ہر جمعرات اور ہفتہ کو روانہ ہوں گی۔

  • پشاور آپریشن: پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا۔ کویت سے پشاور کے لیے پروازیں ہر جمعہ اور اتوار کو اڑان بھریں گی، جبکہ پشاور سے کویت کے لیے واپسی کی پروازیں ہر ہفتہ اور پیر کو دستیاب ہوں گی۔

الجزیرہ ایئرلائن کی جانب سے اس نئے روٹ کے آغاز سے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور وسطی پنجاب کے مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا اور کویت و سعودی عرب کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بھی متبادل آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔