LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے تعز میں سعودی فضائی حملے میں 30 جنگجواور 8 شہری ہلاک ہوئے: حوثی نیویارک امن کی راہ ہموار کرنے آئے، تباہ کن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: عراقچی امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال

لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا جلسہ، لاہور میں پولیس نے راستے بند کر دیئے

Web Desk

26 September 2026

جماعت اسلامی نے بجلی اور گیس پر عائد لیوی و اضافی ٹیکسوں (بھتے) کے خلاف لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر شدید رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جلسہ گاہ سے اسٹیج، کنٹینر، کرسیاں اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ تاہم، ترجمان نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی ہر صورت جلسہ کرے گی اور کارکنان جہاں بھی جمع ہوں گے، وہیں احتجاجی دھرنا اور جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ کے اطراف کنٹینرز لگا کر راستے مسدود کیے جانے کے بعد جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت اور کارکنان نے بھیکے وال موڑ پر سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا۔ موقع پر موجود مرد، خواتین اور بچوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی۔ قائدین کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق اور ناواجب ٹیکسوں کے خلاف یہ تحریک انتظامی رکاوٹوں کے باوجود جاری رہے گی۔