جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے
Web Desk
31 October 2026
جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اہم مذاکرات اب آئندہ ماہ کی 3 تاریخ یعنی 3 نومبر کو منعقد ہوں گے، جس میں عوامی ریلیف اور دیگر اہم معاشی مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان آئندہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ لیاقت بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے انہیں پیغام دیا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات اب 3 نومبر کو ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے آگاہ کیا کہ 3 نومبر کے اس اہم اجلاس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات میں خصوصی طور پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے بتدریج خاتمے، مہنگائی کے تدارک اور عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دیرینہ مطالبات پر بھرپور بحث کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026