جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی
Web Desk
8 September 2026
جنوبی لبنان میں گزشتہ تین دنوں کے دوران جاری صیہونی و اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں میں کم از کم 27 لبنانی شہری شہید اور 69 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق ان خونریز حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت بے گناہ خواتین، بچوں اور ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہے۔ نباطیہ سمیت جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں اور شہری علاقوں پر بمباری کے باعث علاقے سے مقامی آبادی کی بڑے پیمانے پر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کی اسٹریٹجک علی الطاہر کی پہاڑیوں اور ان سے ملحقہ حساس علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لبنانی حکام اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے ان اسرائیلی حملوں اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیروت حکومت نے صیہونی جارحیت کو روکنے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور خطے میں فوری جنگ بندی کے لیے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی
8 September 2026
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں
8 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین
8 September 2026
ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی
8 September 2026
صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی
8 September 2026
آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ
8 September 2026
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف
8 September 2026
دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری
8 September 2026