حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کرتے اسرائیلی میئر زار و قطار روپڑا
Web Desk
27 March 2026
تل ابیب: مقبوضہ فلسطین میں دہائیوں سے جاری ظلم و جبر کی تاریخ رقم کرنے والے صیہونی اتحاد کو اب خود اپنی سرزمین پر شدید تباہی کا سامنا ہے۔ حزب اللہ اور حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی حقیقت بیان کرتے ہوئے ایک اسرائیلی میئر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو دیے۔ میئر نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا ایک پورا شہر تقریباً صفہ ہستی سے مٹ چکا ہے اور وہاں زندگی کے آثار ختم ہو گئے ہیں۔
میئر نے انکشاف کیا کہ شہر کی دو تہائی (2/3) آبادی خوف و ہراس کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل چکی ہے، جبکہ جو باقی رہ گئے ہیں انہیں کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ شہر کی حالتِ زار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر میزائلوں کے گرنے سے گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں اور بنیادی ڈھانچہ اس قدر تباہ ہو چکا ہے کہ اب وہاں مرمت کرنے والا بھی کوئی موجود نہیں ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے اس غیر معمولی اعتراف نے صیہونی دفاعی نظام اور حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس انتہا کو پہنچ چکا ہے اور شمالی سرحدوں پر صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مناظر اس مکافاتِ عمل کی یاد دلاتے ہیں جو دہائیوں سے فلسطینیوں پر روا رکھا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026