اسرائیل نے عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں
Web Desk
22 March 2026
تل ابیب: اسرائیلی ایئر فورس نے جنوبی شہر ‘عراد’ میں ایرانی بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکامی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جدید ترین دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو روکنے کی دو مسلسل کوششیں ناکام رہیں، جس کے بعد ایرانی میزائل براہِ راست شہر کے اندر جا گرا۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو سکیورٹی سسٹم کے لیے “باعثِ تشویش” قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ میزائل ڈیفنس شیلڈ اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ دوسری جانب، ایران کی جانب سے ممکنہ مزید حملوں کے پیشِ نظر اسرائیل کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تمام آن گراؤنڈ تعلیمی کلاسز منسوخ کرنے کا ہنگامی اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونا پر ہونے والے حالیہ میزائل حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے، اس لیے طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیمونا جیسے حساس علاقے کے قریب میزائل کا گرنا اسرائیلی دفاعی صلاحیتوں پر بڑے سوالات اٹھا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026