اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی
Web Desk
6 March 2026
اسرائیلی حکام نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو بنیاد بنا کر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قبلہ اول، مسجدِ اقصیٰ میں آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے فوجی پلیٹ فارم ‘المنسق’ کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں موجود تمام مقدس مقامات بشمول مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار اور چرچ آف ہولی سیپلکر کو زائرین اور عبادت گزاروں کے لیے بند رکھا جائے گا۔ دوسری جانب مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجدِ اقصیٰ کی بندش کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
5 August 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع
5 August 2026
ترکیہ کی بحیرہ اسود میں 2 تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
5 August 2026
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
5 August 2026
ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ
5 August 2026
روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
5 August 2026
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر
5 August 2026
جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
5 August 2026