اسلام آباد: تاجر قتل کیس میں پیشرفت، پانچ افراد گرفتار
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں معروف تاجر عامر صفدر اعوان کے قتل کیس میں پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، تاہم ملزمان کی حتمی شناخت اور واردات میں ملوث ہونے سے متعلق فی الحال کچھ
مقتول عامر اعوان کی اہلیہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح ڈاکو فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔ مقتول کی اہلیہ نے بیان دیا کہ ان کی آنکھ کھلی تو تین ڈاکو ان کے شوہر سے ہاتھا پائی کر رہے تھے جبکہ دو مسلح ملزمان کمرے کے باہر پہرہ دے رہے تھے۔ مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر اعوان کو شدید زخمی کر دیا، جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزمان فرار ہوتے وقت سکیورٹی گارڈز سے بندوق اور موبائل فونز بھی چھین کر لے گئے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی ہے اور اس سے قبل بھی ڈکیتی و قتل کی وارداتوں کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سکیورٹی گارڈز کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026