عمران خان سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں قانونی تاریخ کا ایک نادر واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج ‘آزادی مارچ’ کیس کا نیا چالان پیش کر دیا۔ حیران کن طور پر، اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی پہلے ہی عدالت سے باعزت بری ہو چکے تھے۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے عدالت میں سخت احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بریت کے باوجود اسی کیس کا چالان دوبارہ پیش کر دیا گیا ہو۔ وکیل صفائی نے سوال اٹھایا کہ جب عدالت ایک بار فیصلہ سنا چکی ہے تو پولیس کس بنیاد پر دوبارہ وہی کیس لے کر آئی ہے؟
جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکلا کی استدعا پر بریت کا سابقہ عدالتی حکم نامہ طلب کیا۔ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے اور بریت کے آرڈر کی تصدیق ہونے کے بعد، عدالت نے پولیس کے نئے چالان کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو فوری طور پر داخل دفتر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026