LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدر سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

Web Desk

25 March 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و نائب صدر کایا کالس (Kaja Kallas) سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں حالیہ عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دیگر اہم خطوں میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران کشیدگی میں کمی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور واضح کیا کہ عالمی امن اور استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحرانوں کا حل طاقت کے بجائے پرامن مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالس اور اسحاق ڈار نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مشاورت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا سکے