LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا فیصلہ: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس

Web Desk

26 March 2026

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم اور اضافی بچت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط (Fiscal Discipline) کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے وسائل کے مزید مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اخراجات میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور مالیاتی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس اہم بیٹھک میں وفاقی وزرائے خزانہ، پٹرولیم، آئی ٹی، اقتصادی امور اور اطلاعات سمیت اعلیٰ سرکاری افسران اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ملک کی معاشی استحکام کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔