ایرانی سپریم کمانڈر نے احتجاج کرنے والے تاجروں کے مؤقف کی حمایت کر دی
Web Desk
3 January 2026
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں احتجاج کرنے والے تاجروں کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کرنسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تاجروں کے خدشات بالکل جائز ہیں اور ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی نے کاروباری ماحول کو بری طرح غیر مستحکم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں غیر فطری اور غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے، جس کے پیچھے دشمن عناصر کا ہاتھ کارفرما ہے۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ کرنسی میں عدم استحکام کے باعث تاجر معمول کے مطابق کاروبار کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں، جبکہ معاشی بے یقینی نے انہیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرنسی بحران کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران کو گزشتہ کئی ماہ سے شدید معاشی دباؤ، مہنگائی اور کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کا سامنا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026