جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا و اسرائیل کو پچھتاوا نہ ہو، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
Web Desk
14 March 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مزاحمت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک امریکا اور اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا نہ ہو۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ تہران اب جاری جارحیت کے تناظر میں امریکا اور صیہونی حکومت (اسرائیل) کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھتا ہے اور ان کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا۔
محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دھوکے سے اس جنگ میں دھکیلا ہے اور اب امریکی صدر مکمل طور پر نیتن یاہو کے زیرِ اثر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو “بڑا جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے جس آگ کو ہوا دی ہے، وہ اب اس کے اپنے قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ ایرانی سپیکر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور سفارتی حل کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026