LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

امریکی جارحیت بند ہونے تک خطے میں جوابی حملے جاری رہیں گے: ایرانی فوج

Web Desk

23 July 2026

ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کے بنیادی ڈھانچے اور ساحلی علاقوں پر امریکی حملے بند نہیں ہوتے، خطے میں ان کی جوابی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر محمد اکرمینیا نے کہا کہ امریکی فریق کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد اب دونوں فریق جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی صورتحال اور جنگی صلاحیتوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنایا ہے اور مسلح افواج دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی اور ہر قسم کے منظرنامے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز جلد ایسی نئی حکمتِ عملیاں اپنائیں گی جن سے جارح قوتوں کے لیے جنگ جاری رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے زمینی راستے سے حملہ کرنے کی غلطی کی تو اس کی کمزوریاں فضائی یا میزائل حملوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گی، کیونکہ زمینی معرکے میں ایرانی فورسز کی کارکردگی دشمن کو زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچانے میں کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔