آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے
Web Desk
6 April 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98ویں لہر کے تحت امریکی اور اسرائیلی کمانڈ، آپریشنل، لاجسٹک اور صنعتی و عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق پیرکوہونے والی کارروائیوں کو شہید میجر جنرل مجید خادمی کے نام کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحریہ کے اہلکاروں نے صہیونی رجیم سے منسلک کنٹینر جہازکو کروز میزائل سے نشانہ بنایاجس سے جہازمیں آگ بھڑک اٹھی۔
بیان میں کہا گیا کہ تل ابیب کے شمالی و جنوبی علاقوں، حیفا کے اسٹریٹجک مراکز، بئر السبع میں کیمیائی کمپنیوں اور فیکٹریوں، اور پتاح تکفا میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی موجودگی کے مقامات کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائی دفاع ان میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
بیان کے مطابق ایک اور مرحلے میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مشترکہ ڈرون پروڈکشن مرکز اور علی السالم بیس پر موجود متعدد فضائی اثاثوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اور خطے میں مزاحمتی گروہوں کی جانب سے دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت اور خلیج فارس میں سرگرمیوں پر پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے وفد کا کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن KIND-Rکا دورہ
6 April 2026
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی
6 April 2026
ایران میں موجود معقول لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں، ڈیڈلائن حتمی ہے، امریکی صدر
6 April 2026
پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ
6 April 2026
بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
6 April 2026
ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل
6 April 2026
حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی
6 April 2026
مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان
6 April 2026