LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں، پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو کھلا چیلنج

Web Desk

7 March 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا میں ہمت ہے تو وہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز بھیج کر دکھائے۔

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزار کر دکھائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ادھر ایرانی فوج نے بھی واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہے، تاہم اگر کوئی امریکی یا اسرائیلی جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکی بحریہ کمرشل جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں موجود ہوگی جبکہ جہازوں کے بیمے کے لیے امریکی مالیاتی اداروں کی مدد بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک خصوصاً سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کا برآمدی تیل اسی راستے سے عالمی منڈی تک پہنچتا ہے۔