جنگ کا 10 واں روز، حملوں اورجوابی کارروائیوں میں 1774افرادجان کی بازی ہارچکے
Web Desk
9 March 2026
ایران اورلبنان پر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں 10روز کے دوران 1774افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں ایران میں1340 افراد شہید جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہے بلکہ خطے کے کئی دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں بھی مختلف ممالک میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران کے حملوں میں امریکی فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ اسرائیل میں 13 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح خطے کے دیگر ممالک بھی اس جنگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات میں 4 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جبکہ بحرین میں ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمان میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، قطر میں 16 افراد زخمی جبکہ اردن میں 14 افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026