ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
Web Desk
9 May 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے برطانوی موقف کو دہرایا گیا کہ برطانیہ ان حملوں میں براہِ راست شریک نہیں تھا، تاہم برطانیہ نے دفاعی مقاصد کے تحت امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔رابطے کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے نتیجے میں عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو درپیش خطرات پر بھی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش کے بعد برطانیہ اور فرانس اسے دوبارہ کھلوانے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہیں تاکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026
پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی
5 June 2026
وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
5 June 2026
فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا
5 June 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات
5 June 2026
پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی،
5 June 2026