LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

ایران کا خلیجی خطے میں گوگل، مائیکرو سافٹ اور دیگر امریکی ٹیک کمپنیوں ، بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

Web Desk

12 March 2026

ایران نے اسرائیل اور خلیجی خطے میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو ہدف بنایا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حالیہ کارروائی میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد دشمن کی جانب سے معاشی مراکز کو نشانہ بنانے کے باعث ایران کو جوابی اقدامات پر مجبور ہونا پڑا۔

ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ ایسے معاشی اور مالیاتی مراکز کو ہدف بنایا جائے گا جو امریکا یا اسرائیل سے وابستہ ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں پر حملے جاری ہیں۔ دارالحکومت تہران میں شدید بمباری کی گئی جس کے دوران دھماکوں اور لڑاکا طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ ایک شہری شہید ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اصفہان میں بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں روسی قونصل خانہ متاثر ہوا جبکہ تبریز میں حملے کے دوران تین شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق اٹھائیس فروری سے شروع ہونے والے حملوں کے بعد اب تک ایران میں دس ہزار سے زائد شہری مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ بیس ہزار عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔