LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

Web Desk

3 March 2026

مشرق وسطیٰ میں ایران کی جانب سے امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی میں امریکی قونصلیٹ سے متصل پارکنگ لاٹ میں ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور امریکی فوجیوں و شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

رپورٹس کے مطابق خطے سے اب تک نو ہزار امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور مزید شہریوں کے انخلا کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ علاقے میں موجود امریکی شہریوں کو اپنے متعلقہ سفارتخانوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات جاری ہیں اور ان کے تمام میزائل اور لانچنگ پلیٹ فارمز کو تباہ کیا جائے گا۔ امریکی حکام نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری اور بیلسٹک میزائل بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں مکمل کارروائی کی جا رہی ہے۔