ایران کا آبنائے ہرمز پر اب بھی مؤثر کنٹرول قائم ہے: عرب میڈیا
Web Desk
15 July 2026
عرب میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ کی سب سے اہم آبی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” پر ایران اپنا مؤثر اور عملی کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت امریکا اور ایران دونوں ہی اس تزویراتی گزرگاہ پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایران کا یہ سخت مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز یا کشتی کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ اور پیشگی ہم آہنگی قائم کرنا لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عملی طور پر ایران اس وقت اس آبی شاہراہ پر غیر معمولی اختیار استعمال کر رہا ہے اور اس کی باضابطہ اجازت یا منظوری کے بغیر بعض جہازوں کو گزرنے نہیں دیا جا رہا۔ اسی کشیدگی کے باعث حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے یا اس کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے والے متعدد تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا جبکہ بعض جہازوں پر فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026