جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھالے گا: کاظم غریب آبادی
Web Desk
15 July 2026
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے علاقائی سلامتی اور تزویراتی حالات پر انتہائی اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام اور کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے یہ اقدامات برادر ملک عمان کی خودمختاری کے خلاف نہیں ہوں گے، تاہم ایران کی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس اہم ترین تجارتی و بحری گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ کاظم غریب آبادی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف آبنائے ہرمز کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ امریکا کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت اب بالکل مؤثر نہیں رہی کیونکہ امریکا نے خود اس کی خلاف ورزی کر کے اسے عملاً ختم کر دیا ہے، جس کے بعد اب ایران بھی اس مفاہمتی یادداشت کا پابند نہیں رہا اور ملکی دفاع کے لیے آزادانہ فیصلے کرے گا
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026