LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر تحویل میں لے لیے

Web Desk

5 February 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خلیج  میں دو آئل ٹینکر قبضے میں لے لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز کو ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں جزیرے فارسی کے قریب تحویل میں لیاگیا۔ دونوں کا عملہ غیرملکی ہے۔تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ضبط کیے گئے ٹینکرز پر کون سے ممالک کے پرچم لگے تھے اور عملے کا تعلق کن ملکوں سے ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں جہازوں سے 10 لاکھ لٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر عملے کے 15 غیر ملکی ارکان کو عدالتی کارروائی کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا کہ یہ جہاز گزشتہ کئی ماہ سے اسمگلنگ میں ملوث تھے اور نگرانی، انٹیلی جنس معلومات اور سمندری کارروائیوں کے بعد انہیں روکا گیا۔ایران ماضی میں بھی خلیج اور آبنائے ہرمز میں ایسے ٹینکرز کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔