LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان انفرااسٹرکچرپرحملوں کا فیصلہ کن اوربھرپورجواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط حافظ نعیم الرحمن کا میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حکم میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے:گورنر پنجاب

جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا

Web Desk

6 April 2026

ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے جواب میں اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ارنا‘ کے مطابق  وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے بھیجا گیا 15 نکاتی منصوبہ ہماری نظر میں کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نےکہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات الٹی میٹمز اور جنگی جرائم کی دھمکیوں‘ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ بات ایرانی ترجمان نے ٹرمپ کی اس انتباہ کے تناظر میں کہی کہ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی گئی تو امریکا ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس کے بجائے اپنے مفادات اور ضروریات کی بنیاد پر مطالبات کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے جانتے تھے کہ ہمیں کیا چاہیے اور کون سی سرخ لکیریں ہم پار نہیں کریں گے۔ ہماری پوزیشن آج بھی واضح ہے۔ جیسے ہی یہ بات چیت شروع ہوئی، ہمارے جوابات تیار تھے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے جوابات مکمل طور پر تیار کر لیے ہیں اور مناسب وقت پر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی نیوزایجنسی نے اپنی رپورٹ میں  ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان اس تنازع کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ امریکا اور ایران کو 45 روز کے لیے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تجاویز پر مشتمل مسودہ موصول ہو گیا ہے۔

برطانوی نیوزایجنسی  کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اتوار کی شب رات بھر ان تجاویز کے معاملے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سٹیو وٹکوف کے ساتھ رابطے میں رہے۔ یہ مسودہ اتوار کی شب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کو بھجوایا گیا۔

دوسری جانب امریکی امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکی کی جانب سے مختلف تجاویز پر مشتمل مسودہ تیار کیا گیا ہے جو کئی روز سے جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ممالک کو اُمید ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کے دوران بات چیت کے بعد اس جنگ کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔