حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
Web Desk
9 September 2026
روسی میڈیا اور ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے امریکی فورسز کے حالیہ عسکری حملوں کے ردِعمل میں مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بالسٹک اور کروز میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے شہروں اصفہان، تہران، تبریز اور خرم آباد سے درجنوں میزائل داغے گئے، جن کا بنیادی ہدف اردن میں قائم امریکی ملٹری بیس تھی جس پر دو درجن سے زائد میزائل برساۓ گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے فوجی اڈے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ اردن میں نصب پینٹاگون کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے لیے فوری فعال کر دیا گیا۔
اس شدید تناؤ سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایک سیکیورٹی کارروائی کے دوران ایران کے 5 خام تیل بردار بحری جہاز (آئل ٹینکرز) تباہ کر دیے ہیں۔ سینٹ کام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب تھا۔ صورتحال کے پیشِ نظر ایرانی بحریہ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کویت اور بحرین کی ان تمام بندرگاہوں اور تیل بردار جہازوں کے عملے کو فوری انخلا کی ہدایت کی ہے جہاں امریکی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا
9 September 2026
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
9 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
9 September 2026
ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ
9 September 2026
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
9 September 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید
9 September 2026
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
9 September 2026
امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل
9 September 2026