LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

ایرانی حملوں کی 37 ویں لہر، طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے

Web Desk

11 March 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور صہیونی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق آپریشن کی 37ویں لہر میں تقریباً 3 گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے جن میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی کے مطابق جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ کو بھی میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔ حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال کیے گئے جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی میزائل حملے کیے جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے نقصان ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ادھر لبنان سے ہونے والے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں بغداد میں امریکی وکٹوریہ ایئربیس پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متحدہ عرب امارات نے بھی میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب آنے والے 6 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ کئی ڈرون بھی مار گرائے گئے۔

ادھر پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکا یا اس کے اتحادیوں کے کسی بھی فوجی بحری جہاز کو ایرانی میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا جائے گا۔