LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایران کے اسرائیل پر حملے جاری، بڑے پیمانے پر تباہی: ڈیفنس سسٹم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام

Web Desk

23 March 2026

تل ابیب/تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اب ایک ہولناک جنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی اور وسطی علاقوں پر کیے گئے تازہ میزائل حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 10 اسرائیلی ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا سمیت متعدد شہروں میں درجنوں عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں، جبکہ اسرائیلی اور امریکی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔

ایران نے اسرائیل کے ایٹمی مرکز ‘ڈیمونا’ کو بھی نشانہ بنایا، تاہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کا کہنا ہے کہ وہاں سے تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔ دوسری جانب، اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ‘پرشین گلف سنٹرل براڈکاسٹنگ کمپنی’ کے ٹرانسمیٹر کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسرائیلی فوج نے تہران میں بھی ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز اور فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد تہران میں فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جنگ کی یہ آگ پڑوسی ممالک تک بھی پھیل چکی ہے۔ عراق میں مسلح گروہ ‘اصحاب الکہف’ نے اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے دفتر پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے قصبہ ناقورہ پر شدید گولہ باری کی، جس میں مبینہ طور پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان آمنے سامنے کی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، جس سے خطے میں ایک بڑی علاقائی جنگ کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے۔