اردن کے شہر الازرق میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، ایران
Web Desk
15 July 2026
ایرانی فوج نے ایک باضابطہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین کارروائی اس کے جاری فوجی آپریشن “تھنڈر بولٹ” کے ساتویں مرحلے کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس سے قبل بھی خطے میں قائم مختلف امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں عزم ظاہر کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026