LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی پاکستانی شہریت فوری منسوخ کرنے کا حکم؛محسن نقوی

Web Desk

31 March 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی فوری شناخت کر کے انہیں نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالا جائے۔ انہوں نے نادرا کو ہدایت کی کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کی جائے۔ محسن نقوی نے بڑے شہروں میں کرائے کی عمارتوں کے بجائے نادرا کی اپنی جگہ پر ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ دفاتر کے قیام کے لیے ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نادرا نے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیے ہیں اور پی ٹی اے کے تعاون سے ان کے نام پر جاری موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، شناختی کارڈ سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے بائیومیٹرک تصدیق کے لیے چہرے کی تصویر کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور نادرا کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔