جنگ کے اثرات، پاکستان میں مارچ میں مہنگائی 19ماہ کی بلندترین سطح پر
Web Desk
1 April 2026
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنےلگے، مارچ میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی جو اگست 2024 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لے کر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔
فروری2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 6.98 فیصد اور مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اور شہروں میں 1.34 فیصد بڑھ گئی اوردیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں یہ شرح سالانہ شرح 7.39فیصد ہوگئی۔واضح رہے کہ مارچ کے لیے وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی کا تخمینہ ساڑھے 7 سے ساڑھے 8 فیصد کے درمیان لگایا تھا ۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026