انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
Web Desk
28 April 2026
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریبی شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے المناک حادثے میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ تصادم بیکاسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں 84 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک ٹرین میں سوار تمام 240 مسافر محفوظ رہے ہیں، تاہم دوسری متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شدید زخمیوں کے باعث اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026