LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

عمان کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ، بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا

Web Desk

14 May 2026

عمان کے ساحل کے قریب مشتبہ ڈرون حملے کے بعد ایک بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا، تاہم جہاز میں سوار تمام 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہاز “ایم ایس وی حاجی علی” آبنائے ہرمز کے جنوب میں عمانی ساحل کے قریب مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنا، جس کے بعد جہاز ڈوب گیا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز پر عملے کے 14 ارکان سوار تھے جنہیں عمانی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز پیش آنے والے حملے کے بعد تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور بحری نیویگیشن و تجارتی آزادی کو خطرات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

میری ٹائم سکیورٹی فرم نے بتایا کہ یہ جہاز حال ہی میں صومالیہ سے روانہ ہوا تھا اور شارجہ جا رہا تھا جبکہ اس میں مویشی لادے گئے تھے۔

ادارے کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اب چھوٹے بحری جہاز بھی خطرات کی زد میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔