بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
Web Desk
29 October 2026
بھارتی جیلوں میں طویل عرصے تک قید رہنے والے 12 پاکستانی ماہی گیروں کو سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں واہگہ بارڈر پر قانونی کارروائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق، بھارتی جیلوں میں 8 سے 9 سال تک کی طویل قید کاٹنے والے ان 12 پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستانی رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے سپرد کیا۔ ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مختلف بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا تھا۔ ترجمان نے رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کے نام بھی جاری کیے ہیں جن میں محبوب علی، نورالامین، بشیر جاوید، سید غلام مرتضیٰ، کریم، اعظم الدین، نور نبی، امیر حسین بنگالی، کمال حسین شاہ، شریف، احمد نور اور عبدالرحمن شامل ہیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایات پر ان تمام ماہی گیروں کو محفوظ اور آرام دہ سفری گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو نہ صرف تمام سفری اخراجات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں بلکہ دیگر ضروری امدادی سہولیات بھی مہیا کی گئیں تاکہ وہ بحفاظت اپنے آبائی علاقوں اور اہل خانہ تک پہنچ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026