ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
Web Desk
15 February 2026
کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان علی آغا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوبے نے 27 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک بھارتی بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وارن چکرورتی، جسپریت بمرا اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی
26 August 2026
حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب
26 August 2026