بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ہسپتال میں آتشزدگی، 19مریض ہلاک
Web Desk
16 March 2026
بھارتی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں پیر کی صبح ایک ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 19 مریض جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کمشنر یوگیش کھرانیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں کیونکہ زہریلا دھواں پوری منزل پر پھیل گیا تھا۔ حادثے کے وقت آئی سی یو میں 23 مریض زیرِ علاج تھے، جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد مریضوں کو دیگر طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اوڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ فائر فائٹرز اور امدادی ٹیموں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی، جس کے دوران طبی عملے کے ارکان بھی زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026